سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ دختران اسلام کی ڈپٹی ایڈیٹر محترمہ نازیہ عبدالستار صاحبہ کے ایصالِ ثواب کے لیے جامع شیخ الاسلام میں دعائیہ تقریب، دعائیہ تقریب میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآنی خوانی اور محفل کا اہتمام کیا گیا، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، برگیڈیئر (ر) عمر حیات، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، سرفراز احمد خان، غلام مرتضیٰ علوی، سردار عمر دراز خان، رانا وحید شہزاد سمیت مرحومہ کے خاوند، والد اور عزیز و اقارب شریک ہوئے۔
محترمہ فضہ حسین قادری کی منہاج القران ویمن لیگ کے شعبہ دخترانِ اسلام کی ڈپٹی ایڈیٹر محترمہ نازیہ عبدالستار صاحبہ کے گھر فارمنائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی آمد، مرحومہ کے انتقال پر ان کی بیٹیوں اور دیگر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ مرحومہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، بخش و مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القرآن جرمنی کے زیراہتمام سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد شہر کے ایک بڑے ہال میں کیا گیا، جس میں خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ ووپرتال کی تنظیم کو حضور ﷺ کا میلاد منانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.