ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی کے بعد داتا دربار پر حاضری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے داتا دربار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اپنے قائد کے ہمراہ تھی، عوامی تحریک کے سربراہ کہتے ہیں کہ گلی گلی جا کر سوئی ہوئی قوم کو جگائیں گے۔ لاہور میں ایرپورٹ سے قافلے کی صورت میں طاہرالقادری داتا دربار پہنچے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی، طاہر القادری مال روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچنے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ طاہرالقادری داتا دربار کے گیٹ نمبر چار سے داخل ہوئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کارکنوں کو اندر جانے سے روکنے پر تھوڑی بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی۔۔ طاہرالقادری نے داتا دربار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، داتا دربار پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلانے والے میری واپسی پر شرمندہ ہیں، قاتلوں کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی قبول نہیں، گلی گلی جا کر سوئی ہوئی قوم کو جگائیں گے۔

ذرائع: اب تک نیوز

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top