لودہراں: غلام مصطفیٰ مرحوم کی رسم قل

لودہراں () منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ نصیر احمد بابرنے کہا ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے وقت مختلف الانواع تضادات کا شکار اور کئی طبقات میں تقسیم تھی، سماجی اور معاشرتی شرف و منزلت کی بنیاد نسلی، لسانی اور طبقاتی معیارات پر مشتمل تھی۔ معاشرے کے طاقتور لوگ ہر لحاظ سے قابل عزت ہوتے تھے جبکہ غلام کمزور اور زیردست طبقے طاقتور کے رحم و کرم پر ہوتے تھے اور طاقتور کا قانون ہی ان کے مقدر کا فیصلہ کرتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت جاہلیت کے ان تمام بتوں کی شکستگی کا پیغام تھا، ان خیالات کااظہار انہوں نے گیلے وال میں منعقد غلام مصطفی کی رسم قل خوانی کے موقع پر خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مساوات انسانی کا پیغام دیتے ہوئے سماجی و معاشرتی شرف ومنزلت کی بنیاد خاندان یا قبیلہ کو نہیں بلکہ تقویٰ اور کردار کو قرار دیا۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک محمد اسلم حماد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک کے نظرانے پیش کیے جب کہ معروف نعت خواں خلیل احمد خلیل نے نعت پاک کی سعادت حاصل کی۔ محفل میں نقابت فرائض لودہراں کے مشہور معروف نقیب محفل نادر حسین سہروردی نے سرانجام دئیے۔ محفل میں خصوصی شرکت ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن راؤ محمد اسحاق خان، چوہدر ی عبدالغفار سنبل، ملک سلطان آرائیں، فوجی ظہور حسین، چوہدری امیر علی، مرزا اسلم مصطفوی، ارشد علی مرزاکے علاوہ اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top