کویت: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت

مورخہ: 25 مارچ 2015ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سوشل ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر حاجی عبد الرشید نے سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت میں تقریبِ یومِ پاکستان میں شرکت کی۔ وفد میں احمد حسین چوہدری، منیر احمد گوجر، محمد ارشد گجر اور حاجی عبد الرشید عباسی شامل تھے۔ اس موقع پر حاجی عبد الرشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں قیادت اور قوم دونوں تھیں تو پاکستان معرض وجود میں آیا، لیکن افسوس کہ آج مخلص قیادت تو موجود ہے لیکن قوم نہیں ہے۔ 68 سال کی نام نہاد جمہوریت اور آمریت نے اس وطن کو افراد کا ہجوم تو دیا لیکن انہیں یوں محکوم رکھا کہ آج تک قوم نہ بن سکی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top