منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اعلی سطحی ٹیم کا دورہ تھرپارکر

مورخہ: 27 مارچ 2015ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور پروجیکٹ مینیجر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ عدنان سہیل کی قیادت میں تھر پارکر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تھر پارکر میں امدادی سرگرمیوں اور مسقتل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے منصوبہ جات کے لئے سروے کر کے معلومات اکٹھی کرنا تھا۔ ان معلومات کی روشنی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تھرپارکر کے مکینوں کے لئے پینے کا صاف پانی، تعلیم اور صحت کے منصوبہ جات شروع کروائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہزاروں خاندانوں کو خوراک کی فراہمی کے ساتھ پانی کے منصوبوں پر بھی کام کر چکی ہے۔ دورے کے دوران تھرپارکر کے مصیبت زدہ لوگوں کی ویڈیو ڈاکومنٹری تیار کروائی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top