ایم ایس ایم پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر رانا تجمل حسین کا دورہ بلوچستان

مورخہ: 23 مئی 2015ء

مرکزی سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رانا تجمل حسین نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقاتیں کی اور فروغ امن کے حوالے سے ایم ایس ایم کی جاری مہم کے سلسلے میں تقریبات میں شرکت کی۔

سبی:

سبی ڈویژن کے صدر سید اصغر علی شاہ اور ان کی ٹیم نے امن سیمینار کا اہتمام کیا جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے سینئر نائب صدر رانا تجمل حسین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پائی جانے والی بدامنی اور لسانی منافرت کے ذمہ دار یہاں کے سردار اور وڈیرے ہیں جنہوں نے اپنی گندی سیاست کی وجہ سے بلوچوں کو ان کے بنیادی حقوق (پینے کےلئے صاف پانی، مفت علاج اور فری تعلیم) سے محروم رکھا ہوا ہے اور اس کا ذمہ دار پنجابیوں کو ٹھرا کر بلوچیوں کے دلوں میں دیگر صوبوں کے رہنے والوں کےلئے نفرت ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے آئے روز معصوم شہریوں کی جانیں لی جارہی ہیں اور آزاد بلوچستان کا نعرہ بلند کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ:

کوئٹہ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد کیا جس میں رانا تجمل حسین نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ایم ایس ایم کوئٹہ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر اخلاق احمد بھی ہمرا تھے۔ رانا تجمل حسین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ یہاں بیرونی مداخلت کو روکا جائے۔ صوبے کے عوام کو تمام تر حقوق دیئے جائیں اور تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔

سوئی، ڈیرہ بگٹی

سوئی ڈیرہ بگٹی میں کارکنان ایم ایس ایم کیساتھ تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے ایم ایس ایم کی فروغ امن مہم میں بھرپور حصہ لینے اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم کیا۔

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top