قربانی کی کھالیں فروغِ علم و امن کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال دنیا بھر میں غرباء، یتامیٰ اور بےسہارا افراد کی کفالت کے لئے چرمہائے قربانی اور اجتماعی قربانی کی مہم لانچ کرتی ہے، جس سے حاصل کردہ آمدنی دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کی بحالی کیلئے خرچ کی جاتی ہے۔ امسال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک بھر سے 300 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کر رہی ہے، لاہور میں مرکزی قربان گاہ میں ملک کی سب سے بڑی اجتماعی قربانی کا کیمپ لگایا جائیگا۔ 30 فیصد اجتماعی قربانیاں سیلاب زدہ علاقوں میں کی جائینگی اور گوشت سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائیگا۔ ہزاروں گائیں، بکروں اور چھتروں کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے، مزید جانوروں کی خریداری جاری ہے۔

سربراہ قربانی مہم اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے چرمہائے قربانی اور اجتماعی قربانی کے متعلق کہا ہے کہ قوم مشکوک کردار اور سرگرمیوں والی جماعتوں اور گروپوں کو قربانی کی کھالیں نہ دے، ایسے اداروں کو کھالیں دیں جو تعلیم اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری کے مرتب کردہ امن نصاب کو بطور درسی کتب سکول، کالج، یونیورسٹی میں نصاب کا حصہ بنایا جائیگا۔ اس تعلیمی امن نصاب سے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچوں کی سوچ بدلے گی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے اس سال قربانی کی کھالوں سے ہونے والی آمدن یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور امن نصاب کے فروغ پر خرچ کرے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top