جہلم: سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران

پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ میں 26 جنوری 2014ء کو رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ جہلم سے 30 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہی اور سوشل میڈیا کو مصطفوی انقلاب کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنا شامل تھا۔

مرکزی سیکرٹریٹ سے ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راشد شہزاد اور ممبر محمد یامین مصطفوی نے اس کیمپ میں شرکت کی۔ جبکہ پاکستان عوامی تحریک جہلم کے صدر پروفیسر محمد سلیم چوہدری، جنرل سیکرٹری قاضی نصیر احمد، منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے صدر زین العابدین، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جہلم کے کوآرڈینیٹر معین افضل، منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی ناظمہ محترمہ صفیہ رفعت اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔


منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ جہلم میں منعقدہ سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا ایک منظر

کیمپ کا آغاز کوآرڈینیٹر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسٹرکٹ جہلم معین افضل نے تلاوت کلام مجید سے کیا، جبکہ نائب صدر منہاج القرآن جہلم محمد نوید نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی، جس کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر زین العابدین نے کیمپ میں شریک مہمانان گرامی کا تعارف کروایا اور کیمپ میں شرکت کرنے والے احباب کو خوش آمدید کہا۔


(دائیں سے بائیں) : عبدالستار منہاجین، راشد شہزاد، محمد یامین مصطفوی، محمد نوید

ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کیمپ کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے موجودہ دور میں اس کی ضرورت و اہمیت کو بیان کیا۔ سوشل میڈیا کیا ہے؟ اس کا استعمال کیوں کیا جائے؟ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اسے مصطفوی انقلاب کیلئے کیسے استعمال کیا جائے؟ یہ وہ نکات تھے جس پر انہوں نے شرکاء کو تفصیلی بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اچھا کارکن ہمیشہ اپنے لیڈر کا آئینہ دار ہوتا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر کام کے دوران ہمارا کردار ویسا ہی ہونا چاہیئے جس کی تعلیم ہمیشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیں دی ہے۔ سوشل میڈیا پر کام کے دوران ہمارے ہر عمل سے یہ ثابت ہونا چاہیئے کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ کارکن ہیں۔ انہوں نے کیمپ کے شرکاء کو سوشل میڈیا پر تحریک کے پیغام کو فروغ دینے کے لئے نہایت مفید ٹپس بھی دیں، وطن عزیز پاکستان میں رائج کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرنے اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے دیا جانے والے ایک کروڑ نمازیوں کے ٹارگٹ کو مکمل کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے بہتر استعمال کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔

مرکزی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راشد شہزاد نے ٹویٹر (Twitter) کے تفصیلی تعارف پر مبنی پریزنٹیشن دی اور اس کے بنیادی استعمال کا طریق کار بھی تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے رضاکاران کو سوشل میڈیا پر کام کرنے کے نہایت مفید اور رہنما اصول بھی بتائے تاکہ ٹوٹر کی مدد سے موجودہ کرپٹ انتخابی و سیاسی نظام کے خلاف بیداری شعور کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام لاکھوں کروڑوں لوگوں تک عام کیا جا سکے۔

مرکزی سوشل میڈیا ممبر محمد یامین مصطفوی نے فیس بک کے بہتر استعمال کے حوالے سے پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کی خرافات اور منفی پہلوؤں سے باخبر کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر سے بھی باخبر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نمازیوں کے ٹارگٹ کی طرف تیزی سے بڑھنے کیلئے سوشل میڈیا پر غیرسنجیدہ رویہ، غیراخلاقی پوسٹس، متنازعہ موضوعات اور وقت ضائع کرنے والی بحثوں سے بچنا مصطفوی کارکان کیلئے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی اہمیت کو پہچانتے ہوئے سوشل میڈیا پر جتنا وقت صرف کریں اسے بہترین مقاصد کے لئے استعمال کریں۔

ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کیمپ کو سمیٹتے ہوئے سوشل میڈیا کوآرڈنیشن پلان کے حوالے سے آخری پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے جہلم کی سطح پر تحریک PAT یوتھ MSM اور ویمن لیگ کیلئے سوشل میڈیا کوارڈینیٹرز کی تعیناتی کا پلان دیا۔ کوارڈینیٹر کو ان کی ذمہ داریوں اور سوشل میڈیا ورکرز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار سمجھایا۔ شرکاء کی باہمی مشاورت سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کیلئے زین العابدین کو، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کیلئے معین افضل کو اور منہاج القرآن ویمن لیگ کیلئے محترمہ صفیہ رفعت کو ڈسٹرکٹ جہلم کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا۔

آخر پر منتظمین نے سوشل میڈیا کیمپ میں مرکزی ٹیم کی شرکت اور رضاکاران کو دی جانے والی ہدایات پر شکریہ ادا کیا۔ کیمپ کا اختتام دعائے خیر سے ہوا اور شرکاء کو ریفریشمنٹ کروائی گئی۔


منہاج انٹرنیٹ بیورو

صدر PAT پروفیسر محمد سلیم چوہدری، جنرل سیکرٹری PAT قاضی نصیر احمد

سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ میں شریک رضاکاران

شرکاء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

شرکاء منہاج القرآن یوتھ لیگ

کیمپ کا ایک منظر

شرکاء منہاج القرآن ویمن لیگ

کیمپ کا ایک منظر

منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ - اندرونی منظر

منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ - بیرونی منظر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top