, ">

اردو کمپیوٹر کی تشکیل - باتصویر

اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے
اُردو کمپیوٹر کی تشکیل
(بنیادی خاکہ)

اُردو انسٹالیشن کے لئے ضروری اشیاء

  1. اُردو فونٹس (لازمی)
  2. ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی (لازمی)
  3. صوتی کی بورڈ لے آؤٹ (لازمی)
  4. ایم ایس آفس کا اردو انٹرفیس (اختیاری)
  5. ونڈوز کا اردو انٹرفیس (اختیاری)

(ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کے علاوہ باقی تمام فائلوں کی ڈاؤنلوڈنگ کے لنک آگے متعلقہ مضمون کے ساتھ مہیا کئے گئے ہیں۔)


پہلا مرحلہ : اُردو فونٹس کا حصول و انسٹالیشن

فوائد

  1. ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ وغیرہ میں بنی ہوئی یونیکوڈ اردو فائلوں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھا جا سکتا ہے۔
  2. جی میل، ہاٹ میل، یاہو سمیت کسی بھی سروس سے موصول ہونے والی اُردو ای میل پڑھنا ممکن ہو جاتا ہے۔
  3. اردو ویب سائٹس زیادہ دیدہ زیب نظر آتی ہیں اور انہیں خوبصورت میں فونٹ بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔


اُردو فونٹس : ڈاؤنلوڈنگ

علوی نستعلیق فونٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں:
http://www.punjabics.com/downloads/alvi_Nastaleeq.ttf

جمیل نستعلیق فونٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں:
http://www.urdujahan.com/urdu-fonts/Jameel%20Noori%20Nastaleeq.zip

اردو کے مزید خوبصورت فونٹس یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں:
http://www.alqlm.org/forum/downloads.php?do=file&id=30&act=down

عرفان القرآن کے لئے خوبصورت عربی فونٹ : ’’المصحف‘‘ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں:
http://www.alqlm.org/forum/downloads.php?do=file&id=1&act=down


اُردو فونٹس : اِنسٹالیشن

فونٹس کی ڈاؤنلوڈ کردہ فائلوں کو اَن زِپ کریں اور اندر سے حاصل ہونے والی فائلوں کو فونٹس کے فولڈر میں کاپی کر دیں۔


دوسرا مرحلہ : اُردو لینگوئج اور کی بورڈ انسٹالیشن

فوائد

  1. ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ، نوٹ پیڈ سمیت کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو لکھنا ممکن ہو جاتا ہے۔
  2. جی میل، ہاٹ میل، یاہو سمیت کسی بھی سروس سے اُردو میں ای میل بھیجنا ممکن ہو جاتا ہے۔
  3. ایم ایس ورڈ میں اردو سپیل چیکر املاء کی غلطیاں بتاتا ہے۔
  4. معیاری یونیکوڈ اردو ویب سائٹ بنانے کے لئے اس مرحلے پر عمل ناگزیر ہے۔


ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کمپیوٹر میں ڈالیں اور کنٹرول پینل میں Regional and Language Options پر کلک کریں۔


Languages کو منتخب کریں۔


پہلے خانے میں چیک لگا کر OK کا بٹن دبا دیں۔


صوتی کی بورڈ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
http://crulp.org/Downloads/localization/keyboards/CRULP_Urdu_Phonetic_kb_v1.1.zip

اور حاصل ہونے والی فائل کو unzip کر کے setup.exe کو انسٹال کریں۔


دوبارہ کنٹرول پینل میں Regional and Language Options پر کلک کریں اور Languages کو منتخب کریں۔


بالائی حصے میں واقع details کو کلک کریں۔


Add کو کلک کریں۔


پہلے خانے میں Urdu اور دوسرے میں سے Phonetic منتخب کر کے OK دبائیں اور پچھلی ونڈو میں محض OK کو کلک کر دیں۔


نوٹ:

  1. اس مرحلے تک آپ اُردو انسٹالیشن کے تمام ضروری اِقدامات مکمل کر چکے ہیں۔
  2. اب تک کے اِقدامات کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر کے کسی بھی سافٹ ویئر میں خوبصورت نستعلیق رسم الخط میں اردو لکھ سکتے ہیں۔
  3. اگر آپ ایم ایس آفس اور ونڈوز کے اُردو انٹرفیس انسٹال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تو اگلے مراحل کو نظر انداز کر دیں۔

تیسرا مرحلہ : اُردو آفس انٹرفیس انسٹالیشن

فوائد

ایم ایس ورڈ، آفس، پاورپوائنٹ کا انٹرفیس اردو ہونے سے ان سافٹ ویئر کو سیکھنا آسان ہو جاتا ہے۔


مائیکروسافٹ آفس (ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ) کو مکمل طور پر اردو میں ڈھالنے کے لئےیہاں سے فائل ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کریں:
http://www.microsoft.com/downloads/details.aspx?FamilyId=CCF199BC-C987-48F5-9707-DC6C7D0E35D0&displaylang=ur

انسٹالیشن کے بعد سٹارٹ مینیو میں All Programs میں Microsoft Office میں سے Microsoft Office Tools میں سے
Microsoft Office 2003 Language Settings کو کلک کریں۔


اردو کا انتخاب کریں اور OK کو کلک کردیں۔


مائیکروسافٹ ایکسل کا اُردو انٹرفیس


مائیکروسافٹ ورڈ کا اُردو انٹرفیس


چوتھا مرحلہ : اُردو ونڈوز انٹرفیس انسٹالیشن

فوائد

  1. ونڈوز کا انٹرفیس مکمل طور پر اردو ہونے سے کمپیوٹر کو سیکھنا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔
  2. ونڈوز کی کچھ اہم امدادی فائلیں اردو ہو جانے سے تعلیمی نکتہ نگاہ سے بہتر استفادہ ممکن ہے۔


مائیکروسافٹ ونڈوز کو مکمل طور پر اردو میں ڈھالنے کے لئےیہاں سے فائل ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کریں:
http://www.microsoft.com/downloads/details.aspx?displaylang=ur&FamilyID=0db2e8f9-79c4-4625-a07a-0cc1b341be7c

شرائط

  1. ونڈوز ایکس پی کا اُردو انٹرفیس انسٹال کرنے کے لئے آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال شدہ ونڈوز کا رجسٹرڈ ورژن ہونا ضروری ہے۔
  2. انسٹالیشن کے دوران میں انٹرنیٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے تاکہ انسٹالر ونڈوز کے رجسٹرڈ ہونے کی آنلائن تصدیق کر سکے۔

ونڈوز ایکس پی کے اُردو انٹرفیس کا ایک منظر


تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top