ادارہ منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام ویلکم پروگرام

مورخہ: 29 مئی 2012ء

منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس کے ہفتہ وار محفل ذکر وفکر کے پروگرام میں کثیر تعداد میں یوتھ کی شرکت ہوتی ہے۔ان پروگراموں کے دوران علامہ چودھری رازق حسین اور سہیل یعقوب (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس فرانس) تحریک اور قائد تحریک کی خدمات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس میں یوتھ لیگ کے جاری پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دیتے رہے ہیں۔ بعد ازاں نوجوانوں کو اسلامک سنٹر کا وزٹ کرایا گیا اور باقاعدہ طور پر منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضا مندی کا اظہار کیا۔

مورخہ 29 مئی 2102ء بروز منگل منہاج القرآن کی فکر اور دعوت سے متاثر ہونے والے نوجوانوں کے اعزاز میں ایک ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں چالیس نوجوانوں نے شرکت کی اور باقاعدہ طور پر منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پروگرام کا آغاز قاری نور الامین کی خوبصورت آواز سے ہوا، اس کے بعد محمد رضوان اور منہاج نعت کونسل نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت کی سعادت حاصل کی۔ سہیل یعقوب( صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس فرانس)، عدنان صابر(جنرل سیکرٹری)، حاجی خلیل احمد (سرپرست ادارہ منہاج القرآن گارج لےگونس ) زاہد محمود چشتی(صدر ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس)، راحت حسین، شوکت حسین، غلام فریداور طار ق بٹ نے بالترتیب دوستوں کو ویلکم کہا اور اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر فرانس علامہ چودھری رازق حسین نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تفصیلی تعارف کراتے ہوئے کہا الحمد للہ منہاج القرآن ایک ایسی تحریک ہے جس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی نڈر، بے باک، صالح اور محب وطن قیادت ملی جو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دین اسلام کے اصل چہرہ امن ومحبت کا پرچار کر رہی ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قومی، ملی اور دینی خدمات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کے وسیع نیٹ ورک کا تعارف بھی کرایااور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جاری پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی برتھ ڈے کاکیک بھی کاٹا گیا اور عظیم قائد سے تجدید عہد وفا کی گئی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض ندیم مشتاق نے ادا کئے۔ پروگرام کے اختتام پرتمام شرکاء تقریب کوپرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

Top