فرانس: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام

PAT France Held a Eid Milan Party

پیرس (اے کے راو) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام 26 جولائی 2015ء کو عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین پیرس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت صدر پاکستان عوامی تحریک گارج سارسل زاہد محمود چشتی نے حاصل کی۔ کلام شاعر با زبان شاعر، نائب صدر پیرس ادبی فورم عاکف غنی نے حالات حاضرہ پر ترنم سے پڑھ کر ’’حالات بدلنے میں کچھ دیر تو لگتی ہے‘‘ خوب داد لی۔ بچوں نے شہدا آرمی پبلک سکول پشاور کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔  اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک طاہر عباس گورائیہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

پاکستان عوامی تحریک میں نئے لوگوں کی شمولیت جاری ہے عید ملن پروگرام میں 40 مرد اور 19 خواتین نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کی قیادت صدر حاجی محمد اسلم سینئر نائب صدر طارق چودھری، نائب صدر ظفر اقبال، چیف آرگنائزر شیخ سلطان محبوب اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم چودھری نے کھڑے ہو کر نئے آنے والوں کو ویلکم کیا۔

PAT France Held a Eid Milan Party

اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم چوہدری نے نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہے ہو کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اسکے 19 کروڑ عوام کو فرانس کی طرح خوشحالی اور امن کی دولت سے مالا مال کرے، اللہ پاکستان کو ایماندار، باصلاحیت اور دردمند قیادت نصیب فرمائے جو اس ملک اور قوم کو کرپشن، دہشتگردی اور غربت کے اندھیروں سے نجات دلائے۔ انہوں نے اس موقع پر ماڈل ٹاون کے شہداء اور شہداء آپریشن ضرب عضب جنہوں نے پاکستان کی خاطر جانیں دیں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی یہ قربانی قبول کرے اور ان کے درجات بلند کرے اور ان کے ورثاء کو صبر جمیل عطاء کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں دینے والے شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

حاجی محمد اسلم چودھری نے نئے آنے والوں کو مخاطب ہو کر کہا کہ پاکستان اور اس بسنے والی 19 کروڑ عوام کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے، پاکستان کو لوٹنے والے چند درجن خاندانوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لیے آپ لوگوں کا اس دور میں پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہونا جب پارٹی کے پاس نہ کوئی حکومت ہے نہ کوئی وزارت صرف پاکستان کی بقاء کی جنگ میں شمولیت خوش آئند ہے۔

عید ملن میں شامل معززین پیرس کی تواضع خوش ذائقہ پکوان سے کی گئی جس کا اہتمام تحریک میں نئے شامل ہونے والے چودھری فیاض احمد کدھر نے کیا تھا۔

PAT France Held a Eid Milan Party PAT France Held a Eid Milan Party

PAT France Held a Eid Milan Party

PAT France Held a Eid Milan Party

PAT France Held a Eid Milan Party

PAT France Held a Eid Milan Party

تبصرہ

Top