جرمنی: لاہور میں ہونے والی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ

مورخہ: 20 جون 2014ء

17 جون کو لاہور میں ریاستی دہشتگردی میں منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے معصوم اور نہتے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے 14 افراد کو ابدی نیند سُلا دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اس ظُلم و ستم اور بربریت کی مثال کسی جمہوری معاشرے میں تو درکنار کسی آمریت کے دور میں بھی نہیں ملتی۔ پنجاب گورنمنٹ اور پنجاب پولیس کے اِس بیہمانہ اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے دُنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اسِ ریاستی دہشتگردی کے خلاف اپناپر اَمن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام 20 جون کو پاکستان قونصلیٹ کے سامنے پُر اَمن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں قونصلر جنرل کو ایک تحریری یاد داشت پیش کی گئی۔اس پُراَمن مظاہرے میں جرمنی میں مقیم تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے شرکت کی، جس میں مرد اور خواتین سمیت بچے بھی شریک ہوئے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے ناظم دعوت وتربیت علامہ شوکت اعوان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ظلم پنجاب گورنمنٹ نے نہتے اور معصوم کارکنوں پر کیا ہے اس ظلم، بربریت کی مثال تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔ نشہ اقتدار میں بدمست ہو کر اپنی بربریت کو قائم رکھنے والی حکومت شاید یہ بھول گئی ہے ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے۔

رپورٹ: ایم اے مرزا

تبصرہ

Top