منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اجتماعات

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام منہاج القرآن کے تمام مراکز میں شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں اجتماعات منعقد ہوئے۔ ریندی مرکز میں 10 محرم الحرام کی شب شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، ثناء خوانوں نے امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں خصوصی خطاب منہاج القرآن الف سینا کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نواز آف کامونکی نے کیا جس میں انہوں نے محبت اہل بیت اور شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موضوع پر گفتگو کی۔

منہاج القرآن کے دیگر مراکز الف سینا، منیدی، تھیوا، خلقیدہ، کیپسلی، نیاماکری، ماراتھونا، نیایونیا اور کروپی میں بھی شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پروگرام منعقد ہوئے، ان پروگراموں میں تلاوت ونعت کے بعد مقررین نے شان اہلبیت اور واقعہ کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی اور محافل کے اختتام پر خصوصی دعائیں کی گئیں اور لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔ منہاج القرآن کے جملہ مراکز میں ان پروگراموں کو ترتیب دینے میں صدر یونان جاوید اقبال اعوان اور ناظم یونان عبدالجبار سلہری نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا استعمال کیا۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

Top