انڈیا: منہاج القرآن ویمن لیگ کی محافل میلاد

کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال نے 19 جنوری 2016 کو کولکتہ میں چھ مختلف مقامات پر محافلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا۔ یہ محافل سنٹرل کولکتہ، علیم الدین سٹریٹ، توپ سیاہ، شیپور، پلکھانا اور ہوگلے میں منعقد کی گئی تھیں۔ محافل میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

محافل میلاد میں رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذارانہ عقیدت پیش کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

تبصرہ

Top