پاکستان تحریک انصاف جاپان کے راہنما احمد سعید بھٹی کی طرف سے علامہ محمد شکیل ثانی کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر

مورخہ: 28 مارچ 2012ء

پاکستان تحریک انصاف جاپان کے مرکزی راہنما اور جاپان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت احمد سعید بھٹی نے مورخہ 28 مارچ 2012 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی کے اعزاز میں جاپان کے مشہور ہانڈی ریسٹورنٹ میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا۔ گرینڈ ڈنر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان NPO کے صدر صالح خان افغانی اور پاکستان چیمبر آف کامرس کے وائس چیئرمین مہر محمد عظیم مہمان خصوصی تھے۔

منہاج القرآن اباراکی کین جاپان کے صدر محمد ایاز کی قیادت میں قافلہ جب ہانڈی ریسٹورنٹ پہنچا تو احمد سعید بھٹی نے تمام مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا جن کے ہمراہ حاجی محمد طفیل اور امانت علی گوندل بھی تھے۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے گوشہ درود میں پڑھے جانے والے درود پاک کا ورد کرایا۔ محمد فیصل ملک نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما احمد سعید بھٹی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ میری منہاج القرآن سے کئی سالوں سے وابستگی ہے اور میں ہمیشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سنتا ہوں۔ اس وقت عالم اسلام میں ان سے بڑھ کر کوئی علمی ہستی نہیں ہے۔ مجھے پچھلے دنوں منہاج القرآن کے مرکز المصطفیٰ پر ہونے والے سونامی کے سالانہ پروگرام میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔ میں نے علامہ محمد شکیل ثانی کے کئی خطابا ت سنے ان کو شیخ الاسلام کا خصوصی فیض حاصل ہے جس سے ملتے ہیں اسے اپنا بنا لیتے ہیں۔ میں نے آج کے اس پروگرام میں کسی سیاسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا یہ صرف خالصتاً منہاج القرآن کے دوستوں کی محفل ہے اور میں ہرقسم کے تعاون کے لئے تیار ہوں۔

NPO جاپان کے صدر صالح خان افغانی نے کہا کہ میں احمد سعید بھٹی کو ایک عرصہ سے جانتا ہوں یہ باکردار شخصیت ہیں ان کی حوصلہ افزائی سے ہمارے دل اور عزم اور بڑھ گئے ہیں۔ صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد انعام الحق نے کہا کہ عرصہ 20 سال سے ایک خواب کی تعبیر نہیں مل رہی تھی علامہ محمد شکیل ثانی کے آنے سے وہ خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ منہاج القرآن کا یہ مرکز پورے جاپان اور عالم اسلام کے لئے نمونہ ہوگا۔ مہر محمد عظیم چیئرمین پاکستان چیمبر آف کامرس نے کہا کہ احمد سعید بھٹی ہمارے دیرینہ ساتھ ہیں یہ ہر لمحہ پاکستان اور عالم اسلام کی بہتری کے لئے سوچتے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی شخصیت پر بات کرنا ہمارے بس میں نہیں۔

علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر جاپان نے کہا کہ احمد سعید بھٹی مخلص اور کھرے انسان ہیں یہ ہمارے مرکز کے لئے بڑے مفید اور قیمتی مشورے دیتے ہیں۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے ڈنر پر شکریہ اد اکرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورہ انڈیا کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز المصطفیٰ اباراکی کی تعمیر کا کام عنقریب شروع کر دیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کے چیئرمین ماہ خان فرینکفرٹ میں ہیں ان کی جاپان واپسی پر کام کا آغا ز ہو جائے گا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے کہاکہ یہ ساری کامیابیاں میری پوری ٹیم کے اخلاص اور محبت کی وجہ سے ہیں میرا کوئی کمال نہیں ہے یہ سب شیخ الاسلام کی توجہات کا فیض ہے۔ اس موقع پر محمد ایاز، محمد فیصل ملک، عمران بیگ، اشفاق خان، شمشاد خان، صداقت علی، امانت علی گوندل، حاجی محمد طفیل، انعام الحق، صالح محمد افغانی، محمد حنیف مغل کے علاہ دیگر تحریکی ساتھی بھی موجود تھے۔ اختتامی دعا کے بعد احمد سعید بھٹی نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔

رپورٹ:محمد فیصل ملک

تبصرہ

Top