منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکز پر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا استقبال رمضان پروگرام

منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکز المصطفیٰ ابارکی کین میں قرآن مجید پڑھنے والے بچوں نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو کیک کاٹ کر رمضان المبارک کے پاک مہینے کااستقبال کیا۔

استقبال رمضان پروگرام کو تلاوت، نعت اور بچوں کی مختصر تقاریر سے مزین کیا گیا تھا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے جاپان میں رہنے والے بچوں کو رمضان المبارک کے احترام کے حوالہ سے ہدایات دیں اور رمضان المبارک میں تلاوت کلام پاک کی فضیلت پر گفتگو کی۔ حافظ محمد یعقوب مغل نے رمضان اور تقویٰ کے حوالہ سے جاپانی زبان میں گفتگو کی۔ اس کے بعد فہدآرائی کی طرف سے لایاگیا کیک کاٹا گیا۔ جن بچوں نے پروگرام میں حصہ لیا ان میں فہدآرائی، محمدشعبان، معراج الاسلام، محمدخیال، امیر حسین، شاکرہ، شاکر، صلاح الدین، علاؤ الدین، جان شیر خان، آیات الاسلام، رقیہ، بی بی جان، فاطمہ، عائشہ اور عبداللہ شامل ہیں۔

پروگرام میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمدانعام الحق،محمدحنیف مغل، محمد ایاازاور حافظ محمد یعقوب مغل نے بھی شرکت کی۔اختتا م پر علامہ محمد شکیل ثانی نے بچوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حوالہ سے بتایا اور خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top