ٹوکیو علامہ غلام ربانی تیمور کے اعزاز میں عشائیہ

ٹوکیو جاپان میں نیو ہارٹ مصالحہ کے روح رواں رانا محمد عامر کی طرف سے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان علامہ محمد شکیل ثانی اور پاکستان سے تشریف لائے علامہ غلام ربانی تیمور کے اعزاز میں عشایہ دیا گیا۔ عشائیہ میں منہاج القرآن مرکز جاپان کی ٹیم کے علاوہ کمیونٹی کی معتبر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انتہائی کامیاب استقبال میلاد کانفرنس کروانے پر علامہ محمد شکیل ثانی کو مبارک باد دی گئی۔ نشست میں مہمان اسکالر علامہ غلام ربانی تیمور نے شرکاء کو پاکستان کے حالات پر بریفنگ دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر احمد سعید بھٹی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس صدی کے مجدد ہیں اور انکے شاگرد اور کارکنان بھی استقامت کے پیکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں علامہ محمد شکیل ثانی منہاج القرآن کی پہچان ہیں اور ھم سب مرکز منہاج القرآن جاپان کی تعمیر اور ترقی کے لیے شانہ بشانہ ہیں۔

تبصرہ

Top