منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام علامہ شکیل ثانی کا درس عرفان القرآن

لودھراں میں علامہ شکیل ثانی کا درس قرآن

تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 227 لودھراں کے زیراہتمام سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن بمقام گھلو ہال میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر سکالر و ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان علامہ شکیل ثانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عربی ﷺ نے غریبوں کو ایسے گلے سے لگایا کہ رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں مل سکتی۔ فقر محمدی نے معاشرے کے محروم طبقات کو باعزت زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھایا۔

آج معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیاں تعلیمات محمدی سے روگردانی کے باعث ہیں اور ہمیں ہلاکتوں میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عشق محمدی کا تاج سروں پے سجا کر دیوانہ وار برائیوں کے خلاف صف آراء ہونا پڑے گا۔ آج اسلام کی اقامت و احیاء کا فریضہ پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔

پروگرام میں شدید سردی کے باوجود خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن لودھراں کے عمائدین و معززین جن میں رانا اشرف علی خاں، ملک احمد بخش حاجی ملک احمد بخش پولٹری فارمرملک رمضان آرائیں، مہر رمضان سیال، مہر سراج، حاجی ملک احمد بخش، علامہ نصیر احمد بابر، خواجہ رفیق صدیقی، راو طاہر، حافظ کاظم، محمد رضا، ملک یوسف چنڑ، ملک احمد یار چنڑ، صاحب یار، پیر سید حنیف شاہ، رضوان فاروقی، پروفیسر جہانزیب، رانا عابد نواز، ملک اختر تھہیم حاجی شاہ محمد شامل تھے۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں ملک اسلم حماد، راو اسحاق، چودھری عبدالغفار سنبل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، پروفیسر نعمان محمود، قاری اللہ دتہ مہروی، پروفیسر جہانزیب، چودھری امیر علی، مرزا ارشد، مظہر قادری، راو نوید، قاری ذوالفقار، ملک اللہ یار جاوید، فوجی ظہور، پیر مدثر شاہ، حافظ مظہر نیاز، ملک اختر الیکٹریشن، راو اخلاق، مرزا اسلم، سید وسیم بخاری، سید گلزار شاہ کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل اور مصطفوی سٹوڈینٹ موومنٹ نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں ملکی استحکام اور ترقی کے لیے علامہ محمد شکیل ثانی نے دعا کروائی۔

لودھراں میں علامہ شکیل ثانی کا درس قرآن

لودھراں میں علامہ شکیل ثانی کا درس قرآن

لودھراں میں علامہ شکیل ثانی کا درس قرآن

تبصرہ

Top