منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور آزاد کشمیر کی محفل میلاد

مورخہ: 10 مارچ 2011ء

منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور کے زیرِاہتمام نیو بندرال ٹاؤن میرپور آزاد کشمیر میں عظیم الشان سالانہ محفل میلادمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محترمہ شمیم سعید صدر منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نے کی۔ محترمہ رضیہ سلطانہ سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور، محترمہ کبریٰ نثار ناظم ویمن لیگ میرپور، محترمہ ثمینہ قیوم ناظم دعوت، محترمہ صفیہ امتیاز پرنسپل منہاج گرلز ماڈل سکول میرپور، محترمہ شگفتہ خالد، محترمہ شازیہ عرفان اور محترمہ نصرت ظفر کے علاوہ محفل میلاد میں پروفیسرز، وکلاء، اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد شامل تھی۔ جبکہ شرکاء میں سینکڑوں خواتین حاضرین بھی محفل میں شریک ہوئیں۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد منہاج نعت کونسل لاہور، طالبات منہاج گرلز ماڈل سکول میرپور اور طالبات الحرا کمیونٹی کالج میرپور نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں انتہائی محبت سے ہدیۂ عقیدت کے پھول پیش کیے۔

محفل میلاد میں محترمہ سدرہ کرامت مرکزی ناظمہ دعوت نے ’’ولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرحلہ وار تذکرہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفیٰ منانا سنت الہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن آج اس سنت الٰہیہ کو دنیا کے سامنے زندہ کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے لوگوں کو آقا و مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق کرنا سکھایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو گلی گلی اور گھر گھر پھیلا رہی ہے۔ انھوں نے خواتین کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب آئیں اور اس قافلہ عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شامل ہو جائیں۔

پروگرام میں 12 خوش نصیب خواتین نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی باضابطہ رفاقت اختیار کی اور عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ ان خوتین میں محترمہ نجمہ فاروق، محترمہ مریم عثمان، محترمہ بتول عابد، محترمہ سعدیہ طاہر، محترمہ ناہید اورنگزیب، محترمہ نصرت نجیب، محترمہ شاہدہ عظیم، محترمہ تعظیم ارشد، محترمہ فہمیدہ حکیم، محترمہ ناہید اختراور محترمہ ساجدہ شامل ہیں۔ ان تمام معزز خواتین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک ماہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ نیو بندرال ٹاؤن کے زیرِ انتظام نیوبندرال ٹاؤن کے ہر گھر میں محافل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئیں۔ ان مبارک محافل کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے پر محترمہ مسرت آفتاب نائب صدر ویمن لیگ میرپور، محترمہ رخسانہ زبیر، محترمہ رخسانہ سلیمان، محترمہ آسیہ یوسف، محترمہ شمیم ظفر اور محترمہ بتول عابد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب تحفۃً پیش کی گئیں۔

میلاد کے اس پروگرام کی نقابت کے فرائض محترمہ مسرت آفتاب نائب صدر ویمن لیگ نے انتہائی خوبصورتی سے ادا کیے۔ آخر میں محترمہ سدرہ کرامت صاحبہ کی پرسوز دعا نے محفل میں موجود ہر خاتون کی آنکھوں کو اشک بار کر دیا۔ پروگرام کے اختتام پر پُر تکلف ضیافتِ میلاد دی گئی۔

رپورٹ: روبینہ احسان (سابق صدر منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور آزاد کشمیر)

تبصرہ

Top