منہاج القرآن ملتان کا ورکرز کنونشن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ملتان اے اور ملتان بی کے زیراہتمام مصطفوی معاشرے کا قیام کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مراکز علم کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مراکز علم کے قیام سے ہی مصطفوی معاشرہ کی عملی تشکیل ممکن ہے۔ ورکرز کنونشن میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر پروگرام میں قاری ریاست علی چدھڑ، نور محمد سہو صدرPAT جنوبی پنجاب، راؤ محمد عارف رضوی، جاوید اشرف وڑائچ، منصور قاسم اعوان اور راشد مصطفوی بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے۔

minhaj ul quran

تبصرہ

Top