مظفرگڑھ بار کونسل میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کلاس کا آغاز

نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مظفرگڑھ بار کونسل میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے مرکزی کوارڈینیٹر کورسز محمود احمد مسعود نے بار کونسل میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے قرآنی انسائیکلوپیڈیا اور قرآنی فکر کے فروغ میں منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی نظامت تربیت دنیا بھر میں قرآنی علوم کے فروغ کے سلسلہ میں جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ قرآنی علوم کے فروغ کے سلسلہ میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز نظامت تربیت کا اعلی سطحی کورس ہے۔ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کراچی سے خیبر تک ضلعی ہیڈ کواٹرز پر جاری ہے۔

کورس کی بریفنگ میں وکلاء کیساتھ متعدد ججز نے بھی شرکت کی۔ بریفنگ کے اختتام پر ججز اور وکلاء کے بھر پور مطالبے پر محمود مسعود قادری (کوارڈینیٹرکورسز) 23 ستمبر سے بار کونسل ہال میں وکلاء اور ججز کے لئے روزانہ دوپہر 10 بجے کلاس کا اہتمام کریں گے۔

تبصرہ

Top