منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے زیراہتمام سیدہ زینب کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راجن پور کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں زونل ناظمہ محترمہ ادیبہ شہزادی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں صدر ایم ایس ایم محترمہ اقراء یوسف جامی نے ایم ایس ایم کے پراجیکٹس کو بریف کیا اور ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور محترمہ انساء دلشاد نے الہدایہ کے پراجیکٹس کو بریف کیا۔

کانفرنس میں ضلع بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علاقہ بھر کی علمی اور سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبہ فکرشیعہ اور اہل حدیث نے خصوصی شرکت کی اور اس کانفرنس کو اپنی نوعیت کا اہم پروگرام قرار دیا۔ بعد ازاں ضلع کی تحصیلی ٹیمز کے ساتھ میٹنگ کی گئی اور کام کے حوالے سے مکمل بریفنگ اور اہداف دیے گئے۔

تبصرہ

Top