منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی صدر مسز ارشاد منظور بیگم نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ رسول عربی کی آمد سے خواتین کو وہ عظیم مقام ملا جس پر پوری دنیا نازاں ہے۔ مغرب آج عورت کی آزادی کی باتیں کررہا ہے۔ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چوداں سو سال پہلے عورت کو انسانی معاشرے میں آزاد اور خودمختار مقام عطا فرمایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں مسلم معاشروں میں خواتین میں شرم و حیا کے کلچر کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔

کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران نے نعت خوانی کی اور درودوسلام بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پیش کیا کیا۔ آخر میں ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں لنگر تقسیم کیا گیا اور کشمیری بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top