منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوسی 16 پاہگ پنوال اسلام آباد کی طرف سے فیس ماسک کی تقسیم
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل پاہگ پنوال تحصیل ایکسپریس ہائی وے کیپیٹل زون اسلام آباد کے زیراہتمام مختلف سکولز میں فیس ماسک کی اہمیت و افادیت پر آگاہی مہم اور بڑی تعداد میں بچوں اور سکولز انتظامیہ میں ماسک تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر تحصیل صدر حاجی احمد اعوان اور ناظم ویلفیئر سید وحید احمد شاہ کا کہنا تھاکہ کرونا وباء نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ سکول انتظامیہ کے ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہینڈ سینٹائزر کا استعمال کروائیں اور بچوں کو ماسک کے بغیر گھروں سے نہ نکلنے دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ نومبر کے آخری ہفتے میں اس یوسی کے تمام سکولوں کے مستحق طلباء میں گرم سویٹرز، شوز اور دیگر ضرورت کی چیزیں بھی تقسیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر سکول پرنسپل تسلیم الحق نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
تبصرہ