جہلم: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’ایم ڈبلیو ایف کچن‘‘ کا افتتاح

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جہلم میں کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل ’’ایم ڈبلیو ایف کچن‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔ کچن میں پکا پکایا کھانے پر مشتمل ’’فوڈ پیک‘‘ موجود ہیں، جنہیں روزانہ مختلف علاقوں میں مستحقین، غرباء، مساکین اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کے لیے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی دورہ پاکستان پر ہیں۔ انہوں نے جہلم غریبوں اور مستحقین کو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل فوڈ پیکس اپنی ٹیم کے ذریعے گھر گھر پہنچائے۔

اس موقع پر لوگوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

Top