شیخ الاسلام کی کتاب ”حضور نبی اکرم ﷺ کا پیکر جمال“ آڈیو بک کی تقریب رونمائی آج ہو گی

لاہور (24 ستمبر 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ”حضور نبی اکرم ﷺ کا پیکر جمال“ کے موضوع پر آڈیو بک کی تقریب رونمائی آج (ہفتہ) منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور تقریب میں شرکت کریں گے۔ اوریا مقبول جان، سہیل وڑائچ، سید بلال قطب، ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری، ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، علامہ بدرالزمان قادری سمیت مذہبی، علمی، سماجی، صحافی شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔

First audio book Huzoor Nabi-Akram pbuh Ka Paikar-e-Jamal

تبصرہ

Top