پاکپتن شریف: سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کیلئے قرآن خوانی

مورخہ: 20 جون 2014ء

پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیر اہتما م ریاستی دہشت گردی اور پولیس کی غنڈہ گردی کے نتیجے میں ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے بھائیوں اور بہنوں کے درجات کی بلندی کیلئے دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃاللہ علیہ پر قرآن خوانی کی گئی اور اُن شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

قرآن خوانی کا آغاز عصر کی نماز کے فوراً بعد ہوا جس میں متعدد مذہبی و سیاسی جماعتوں کے علاوہ منہاج القرآن وومن لیگ کی کثیر تعداد میں عہدیداران و کارکنان نے شمولیت کی۔ اذان ِ مغرب سے کچھ منٹس قبل شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی گئی۔

اس موقع پر امیر تحریک سید ابو دائود شاہ بخاری، میاں محمد شریف سُسل صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف، رانا غلام مصطفی فریدی ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن، سٹی صدر PAT صابر علی قادری، تحصیل صدر شیخ محمد اشرف حیدری، محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ ناظم تحصیل پاکپتن، ڈوویژنل کوآرڈنیٹر MSM رائے منظور احمد کھرل، تحصیل صدر MYL میاں یٰسین تبسم ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔

تبصرہ

Top