پاکپتن: منہاج القران پاکپتن شریف کا مشعل بردار جلوس میلاد

تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام 20 نومبر 2017ء کو استقبال ربیع الاول شریف کا سالانہ عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس میں شہر بھر سے سینکڑوں عاشقان مصطفی ﷺ نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل کوآرڈنیٹر پاکستان عوامی تحریک حاجی اسلم طاہر، سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، ڈسٹرکٹ صدر تحریک سید ابو داؤد شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ناظم عقیل شہباز ایڈووکیٹ، ناظم ویلفیئر شیخ محمد اشرف حیدری نائب صدر PAT رانا غلام مصطفی فریدی نے کی۔

اس موقع پر شہر بھر سے معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے عہدیداران نے بھی جلوس میں شرکت کی۔ ضلعی صدر منہاج علماء و مشائخ کونسل پاکپتن شریف علامہ محمد یار گوہر، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک میاں اسرار سُسل، تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک ماسٹر محمد رمضان، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف میاں یٰسین تبسم ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ صدر MSM مبشر الزماں صدیقی اور دیوان عثمان فرید چشتی بھی جلوس کے شرکاء میں شامل تھے۔

مشعل بردار جلوس کا باقاعدہ آغاز نماز مغرب کے فوری بعد بابا فریدالدین گنج شکر رحمۃاللہ علیہ کی نگری سے ہوا۔ جلوس سے شہر بھر ’’آؤ کہ سب حضور ﷺ سے عہد وفا کریں، حضور آپ ﷺ آئے تو دل جگمگائے، مرحبا یا مصطفی ٰﷺ، مرحبا یا مصطفی ﷺ‘‘ کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔

ڈسٹرکٹ صدر سید ابو داؤد شاہ بخاری نے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا ء دو عالم ﷺ کے دیئے ہوئے نظام کی پیروی کر تے ہوئے ہی ہم دُنیا میں انقلاب بپا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے اور عقیدہ ختم نبوت کی شق کو آئین سے ختم کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ مشعل بردار جلوس ٹاؤن ہال نگینہ چوک، کالج روڈ سے ہوتا ہوا بجلی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ اختتام پر سر پرست تحریک رانا منظور علی نے خصوصی دُعا کروائی۔

تبصرہ

Top