تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ

minhajulquran rahim yarkhan

مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام رحیم یار خان میں تنظیمات کے لیے تنظیمی تربیتی اور لیڈر شپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے ضلعی عہدیداران اور ذمہ داران تربیتی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مرکزی نظامتِ تربیت کی طرف سے پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ غلام مرتضی علوی اور محمد منہاج الدین قادری نے لیکچرز دیئے۔ نائب ناظم اعلیٰ ساوتھ پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے بھی ورکشاپ کے شرکاء کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان اور جملہ فورمز کو ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی گئی۔

minhajulquran rahim yarkhan

minhajulquran rahim yarkhan

minhajulquran rahim yarkhan

تبصرہ

Top