لندن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح

گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حج روانگی سے قبل لندن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا۔ شیخ الاسلام کے ساتھ شیخ حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی العربی، امیرِ تحریک منہاج القرآن لندن شیخ صادق قریشی الازہری، مینیجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن داؤد حسین مشہدی، ڈائریکٹر صغیر اختر، ڈائریکٹر سپورٹ شاہد کلیم، ڈائریکٹر آپریشن تحسین خالد، مینیجر عبدالرزاق قریشی، پراجیکٹ مینیجر عدنان سہیل، ڈپٹی ویلفیئر سیکرٹری NEC فرحان الصباح کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے احباب بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔

شیخ الاسلام کی آمد پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ اور آفس سٹاف نے آپ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ شیخ حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی العربی اور آپ کے ساتھ تشریف لانے والے تمام قائدین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دفاتر کا وزٹ کروایا گیا اور نئے آفس کے نظام اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جاری تمام پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شیخ حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کےکام کو سراہا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاح انسانیت، خدمت خلق اور امداد باہمی کے جاری منصوبہ جات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر داؤد حسین مشہدی نے شیخ الاسلام کو بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں نئے نظام کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ قربانی 2011ء کی اپیل میں بھی مصروف عمل ہے تاکہ اس کے پراجیکٹس کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھا جاسکے۔ اس مقصد کے لیے ہیڈ آفس میں ڈائریکٹر آپریشنز کی ذمہ داری سابق صدر مسلم یوتھ لیگ تحسین خالد سونپی گئی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا نہایت تجربہ کار، محنتی اور مخلص سٹاف بھی نئے آفس اپنے ذمہ داریاں نہایت اچھے طریقے سے نبھانے میں مصروف ہے جو مستقبل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تمام تر پراجیکٹس کو کامیابی سے چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حج روانگی سے قبل شیخ الاسلام نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ اور آفس سٹاف سے فرداً فرداً ملاقات کی اور اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سے کسی بھی قسم کی مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ٹیلی فون نمبر: 730 3754 0203
فیکس نمبر: 731 3754 0203
ڈونیشن کے لیے : 777 30 30 0300 - Local landline rates apply
Address: 298 Romford Rd, E7 9HD, London

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

Top