سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اقیقے چلی کے زیرانتظام 6 اگست 2022 اور 8 محرم الحرام کو سالانہ پانچویں محفل ’’ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام اور تذکرہ کربلا‘‘ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر عمر ریاض عباسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
منہاج ویمن لیگ ڈیلاس امریکا کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی سسٹرز اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج سسٹرز لیگ امریکا کی رہنماء ڈاکٹر مایہ ناز نے اظہار خیال کرتے ہوئے ’’سیرت النبی اور خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کے گوشوں سے آج ہمیں عملی زندگی گزارنے کا اسوہ تلاش کرنا ہے۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن سیلاب متاثرین کے لیے اپنی فلاحی و امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کروڑوں روپے کا امدادی سامان متاثرین تک پہنچا چکی ہے۔ ملک بھر میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کی ذیلی تنظمیات کے علاوہ دنیا بھر سے منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے کارکنان پاکستان آ کر امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے اور مکار حکمرانوں پر سوچ سمجھ کر اعتبار کریں، جوڈیشل کمیشن بنانا اور پھر ان کی رپورٹس کو تسلیم نہ کرنا ان کیلئے معمول کی بات ہے۔ ان حکمرانوں کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں، اسی لیے ہم نے انکی کسی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کی بجائے از خود فیصلہ کے تحت دھرنے کا دائرہ ملک بھر تک پھیلایا اور اب عوامی دباؤ کے ذریعے انہیں آئین، قانون اور انصاف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینگے۔ 30 اور 31 اگست کی رات ریاستی اداروں نے زہریلی گیس کی شیلنگ میرے سمیت ہمارے ہزاروں کارکنان پر کی جس کے مضر اثرات سے ابھی تک ہم باہر نہیں نکل سکے، ان تکلیفوں کی کوئی پرواہ نہیں، انقلاب کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.