حکومت دہشت گردی میں شریک غیر ملکی اور اسلام دشمن ہاتھوں سے پردہ اٹھائیں: منہاج القرآن برطانیہ

آ کسفورڈ (آفتاب بیگ) منہاج القرآن برطانیہ کے صدر ابو احمد آدم الشیرازی سیکرٹری جنرل طاہر محمد، اشتیاق احمد قادری، علامہ رمضان القادری، علامہ محمد صادق قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر دہشت گردی کی اندوہناک کارروائی پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسلام دشمن طاقتوں کی کاروائی قرار دیا ہے، ان راہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے اور عالمی طاقتیں دہشت گردی کو قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

داتا دربار کے احاطہ میں کارروائی کر کے ولی اللہ کے مہمانوں کی جانیں لینے والے جان لیں کہ اب ان کی لڑائی ایک ولی اللہ سے ہے۔ منہاج القران کے راہنماؤں نے داتا دربار میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے صبروجمیل کی ددعا کی ہے۔

مرکزی جامع مسجد آکسفورڈ کے خطیب علامہ منیر چشتی، کمیٹی کے چیئرمین چودھری فضل حسین، کونسلر الطاف خان، ماسٹر بشارت مہال، چودھری سیف اللہ، علامہ محمد شریف سیالوی نے بھی داتا دربار کے سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقنی بنائیں اور دہشت گردی میں شریک غیر ملکی اور اسلام دشمن ہاتھوں سے پردہ اٹھائیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top