مہنگائی اور پانی کے سیلاب میں حکمران بے بس نظر آتے ہیں : انوار اختر ایڈووکیٹ

مورخہ: 08 اگست 2010ء

رمضان المبارک کے موقعہ پر مہنگائی ظلم ہے۔ چوہدری محمد افضل گجر
ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ حافظ غلام فرید
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے مقررین کا خطاب

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام رمضان المبارک سے قبل ہوشربا مہنگائی کے خلاف لاہورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہواجس کی قیاد ت انوار اختر ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک، چوہدری محمد افضل گجر صدر لاہور، حافظ غلام فرید سیکرٹری لاہور نے کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مہنگائی اور پانی کے سیلاب میں حکمران بے بس نظر آتے ہیں۔ قوم ماہ آزادی میں جس کرب سے گزر رہی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ چوہدری محمد افضل گجر نے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر مہنگائی ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے عبادت والے مہینہ سے قبل ہوشرباء مہنگائی غریبوں کو مارنے کے مترادف ہے۔ حا فظ غلام فرید نے کہاکہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم کر کے غریب کی پہنچ میں لائی لائیں۔ مظاہرے سے امیر لاہور محمد ارشاد طاہر، میاں افتخار احمد سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور الطاف رندھاوا نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top