منہاج یونیورسٹی تعلیمی ویلفیئر کے جذبے سے کام کر رہی ہے : ڈاکٹر محمد اسلم غوری

مورخہ: 16 اگست 2010ء

منہاج یونیورسٹی کی انتظامیہ اور تحریک منہاج القرآن کے سنیئر قائدین کی میٹنگ یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں یونیورسٹی کے طلبہ کی بہتر پرفارمنس کو سراہا گیا اور یونیورسٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، رجسٹرار کرنل (ر) محمد احمد، کنٹرولر چوہدری محمد یعقوب، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیرمین بورڈ آف گورنر جی ایم ملک، ڈاکٹر نصیر اختر، ڈاکٹر طالب حسین، احمد نواز انجم، راجہ جمیل اجمل، بریگیڈیر (ر) محمد اقبال، شاہد لطیف، جاوید اقبال قادری، ساجد گوندل، ساجد محمود بھٹی، جواد حامد اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر قائدین نے شرکت کی۔ قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے یونیورسٹی کی کارکردگی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ چارٹر کے بعد W کیٹگری کا ملنا یونیورسٹی کے اعلیٰ معیار تعلیم پر دلالت کرتا ہے۔ قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی میں پروفیشنل تعلیم نہایت ہی مناسب فیس کے ساتھ دی جا رہی ہے۔ غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ بھی پروفیشنل ڈگری حاصل کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی تعلیمی ویلفیئر کے جذبے سے کام کر رہی ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی مزید کئی فیکلٹیز کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top