تحریک منہاج القرآن جاپان کے اہم رہنما ایاز سلیم بٹ 11 مارچ 2011ء کو جاپان میں آنیوالے زلزلہ (سونامی) میں شہید

مورخہ: 25 مارچ 2011ء

ایاز سلیم بٹ کا جسد خاکی آج 26 مارچ 2011 کو PIA کی فلائٹ PK-893 سے لاہور ایئر پورٹ پہنچے گا
نماز جنازہ ہاؤس نمبر 104 بلاک بی ویلنشیاء ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں بعد نماز ظہر (2:00 بجے) ادا کی جائے گی

تحریک منہاج القرآن جاپان کے اہم رہنما ایاز سلیم بٹ 11 مارچ 2011ء کوجاپان میں آنیوالے زلزلہ (سونامی) میں شہید ہوگئے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کے مطابق جاپان میں شہید ہونیوالے پاکستانی نژاد ایاز سلیم بٹ کی عمر 40 سال تھی اور وہ لاہور کے رہنے والے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایاز سلیم بٹ کی لاش 23 مارچ 2011 کو پانی کم ہونے کے بعد ڈینجر ذون سے ملی۔

اطلاع ملنے کے بعد تحریک منہاج القرآن جاپان کے صدر انعام الحق اور پاکستان ایمبیسی جاپان کے سیکنڈ سیکرٹری مروان علی لاش کی شناخت کیلئے گئے۔ جس علاقے سے لاش ملی اس علاقے کو جاپان حکومت نے ایٹمی ریکٹر سے تابکاری اخراج کی وجہ سے ڈینجر ذون قرار دے رکھا ہے۔ تحریک منہاج القرآن جاپان کے صدر انعام الحق لاش کی شناخت کر کے اور تمام ضروری کارروائیوں کے بعد تحریک منہاج القرآن جاپان کے شہید رہنما ایاز سلیم بٹ کی میت کو تحریک منہاج القرآن جاپان (ٹوکیو) کے اسلامک سینٹرمیں لے آئے۔

اسلامک سینٹر ٹوکیو میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پاکستانی سفیر نور احمد جادمانی، تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کے علاوہ دیگر پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایازسلیم بٹ کا جنازہ جاپان کی تاریخ کے بڑے جنازوں میں سے ایک تھا۔ ایاز سلیم بٹ کا جسد خاکی آج 26 مارچ 2011 کو PIA کی فلائٹ PK-893 سے لاہور ایئر پورٹ پہنچے گا۔ ان کی نماز جنازہ ہاؤس نمبر 104 بلاک بی ویلنشیاء ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں بعد نماز ظہر (2:00 بجے) ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی پڑھائیں گے۔ دریں اثنا ء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی رہنماؤں نے ایاز سلم بٹ کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول تھے، اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے کر ان کے درجات بلند کرے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top