یوم پاکستان کے موقع پر بیداری شعور کے پروگرام میں علامہ محمد شکیل ثانی کا علمی خطاب

مورخہ: 23 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 23 مارچ 2102ء کوبیداری شعور کنونشن کا انعقاد مرکز المصطفیٰ میں کیا گیا جس میں جاپان بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت امانت علی گوندل نے حاصل کی اور محمد فیصل ملک نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ پروگرام کی نقابت منہاج مصالحتی کونسل کے صدر انعام الحق نے کی۔N.P.O منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر صالح خان افغانی نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے، قوم کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی ہستی صدیوں بعد میسر آئی ہے۔ تحریک انصاف جاپان کے راہنما حاجی محمد طفیل نے کہا کہ شیخ الاسلام جیسا لیڈر ہزاروں سال بعد پیدا ہوتا ہے۔

منہاج القرآن جاپان کے ڈائریکٹرعلامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء نظام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پوری دنیا میں بیداری شعور تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ تبدیلی لانے کے لئے اس نظام بد کو سمندر میں غرق کرنا پڑے گا۔جس ملک میں انصاف کا قتل عام کیا جائے، عدالتیں بک جائیں، سیاستدان سیاسی مصلحتوں کا شکار ہو جائیں اور ووٹ خرید لئے جائیں وہاں انقلاب ناگزیر ہو جاتا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن پاکستان کی دھرتی پر اسی نظا م کے لئے کوشاں ہے جس کی بنیاد چودہ سو سال پہلے مدینہ منورہ میں رکھی گئی اور قائد اعظم محمد علی جناح اورعلامہ محمد اقبال جیسے عظیم لیڈر اس کے لئے کوشاں رہے۔ بیداری شعور کے لئے سرسیداحمد خان نے قوم کو ایک علیگڑھ دیا تھا انشاء اللہ شیخ الاسلام اس قوم کو ایک ہزار علی گڑھ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

رپورٹ: محمد فیصل ملک

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top