یورپین امن کانفرنس میں شرکت کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیامودنہ، اٹلی) کا قافلہ 7 ستمبر کو ڈنمارک پہنچے گا

اٹلی (شعبان ڈار) ڈنمارک میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل یورپین امن کانفرنس میں شرکت کے لئے منہاج القرآن (ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کا قافلہ 7 ستمبر 2012ء کو ڈنمارک پہنچے گا۔یورپین امن کانفرنس ڈنمارک میں 9 ستمبر کو منعقدہوگی جس میں یورپ بھر سے رفقاء اور وابستگان انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دوسرے ممالک کی طرح اٹلی تنظیم نے بھی کانفرنس میں شرکت کے لئے رابطہ سیل تشکیل دے دیا ہے جس میں حاجی امتیا ز احمد، آصف وڑائچ اور حاجی محمد طارق شامل ہیں۔اس رابطہ سیل کے ذریعے ڈنمارک جانے والے افراد ان سے رابطہ کر کے سستی ٹکٹیں کرواسکتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top