منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کا 130 رکنی وفد یورپین امن کانفرنس میں شرکت کرے گا

اٹلی (نوید اندلسی) مورخہ 9 ستمبر 2012ء کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یورپین امن کانفرنس منعقد ہوگی جس میں تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں یورپ بھر سے رفقاء و وابستگان کی ایک کثیر تعداد شرکت کے لئے ڈنمارک پہنچ رہی ہے۔

یورپین امن کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی تنظیمات بھی بھر پور شرکت کریں گی، جنوبی اٹلی کی تنظیمات کے ممبران ظہیر انجم (جنرل سیکرٹری، ساؤتھ اٹلی) اور شمالی اٹلی کی تنظیمات کے ممبران ارشد جاوید (صدر، نارتھ اٹلی) کی قیادت میں امن کانفرنس میں شرکت کے لئے کوپین ہیگن پہنچیں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے صدر چودھری ارشد جاوید نے نوید احمد اندلسی کو ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ اٹلی بھر سے 130 سے زائد لوگ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں اسلام کے پیغام امن کی ترویج کے لئے کوشاں ہیں۔ دنیا کے موجودہ حالات میں یورپین امن کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے، جس پر اٹلی بھر کے رفقاء وتنظیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی تنظیم کے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top