علامہ مدثر حسین اعوان (منہاجین) ویانا آسٹریا پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) میں عرصہ دراز سے مستقل سکالر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جس کے لئے تنظیمی طور پر کوششیں جاری تھیں۔ گذشتہ دنوں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم پر مرکز کی طرف سے تقرری پانے والے سکالر علامہ مدثر حسین اعوان (منہاجین) مورخہ 20 اکتوبر 2012ء کو ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔

ایئر پورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن آسٹریا، منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا اور پاکستانی کمیونٹی نے پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ بھر پور استقبال کیا۔ استقبال میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے پوری تنظیم کے ساتھ علامہ مدثر حسین اعوان کو خوش آمدید کہا اور جملہ احباب کو ان کا تعارف کرایا۔ایئر پورٹ سے علامہ مدثر حسین اعوان کو خواجہ محمد نسیم کی رہائش گاہ پر لے جایا گیا جہاں ان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مدثر حسین اعوان نے جملہ تنظیمی احباب کا شکریہ ادا کیا اوراس عزم کااظہار کیا کہ شیخ الاسلام کی تعلیمات کے مطابق احیائے اسلام اور اصلاح احوال کی عالمی تحریک کے فروغ اور کمیونٹی کی خدمت کے لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں گے۔

رپورٹ: محمد نعیم رضا

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top