منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

مورخہ: 16 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیراہتمام مورخہ 16 اگست 2012ء کو آئیں دین سیکھیں کورس میں کامیاب ہونے والے اور منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت حاصل کرنے والے احباب کے اعزاز میں عشائیہ اور تقریب تقسیم اسناد کا پروگرام منعقد ہوا، جس کا انتظام وانصرام انتظامیہ اباراکی مرکز محمد ایاز، عمران بیگ، محمد فیصل ملک، خان اشفاق خان، محمد حنیف مغل، محمد انعام الحق، صالح محمد افغانی اور علامہ محمد شکیل ثانی نے کیا۔

پروگرام کی صدارت NPO کے صدرصالح محمد افغانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد سلیم خان (ناظم تعلقات عامہ جاپان ) تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز علامہ گل محمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ محمد وقاص نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔علامہ محمد شکیل ثانی نے آؤ دین سیکھیں کورس کا تعارف کرایا اور نظامت تربیت منہاج القرآن پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔علامہ محمد شکیل ثانی نے بتایا کہ کورس میں25 کے لگ بھگ شرکاء نے حصہ لیا جس میں حافظ محمد جمیل شاہد نے تجوید وقرات جبکہ دیگر نماز، روزہ ، فرائض نماز، وضو، مسنون دعائیں، دعائے قنوت، 40 احادیث انہوں نے خود پڑھائیں۔

کامیاب ہونے والے شرکاء میں صداقت علی، امانت علی گوندل، صابر حسین، تنویر احمدسندھو، محمد انعام الحق، حاجی متلی خان رانجھا، عمر سعید، حامد محمود، شیخ امتیاز، شمس الحق خاں، محمد راشد اور شہباز احمد کو اسناد دی گئیں۔ صالح محمد افغانی، محمد ایاز اور علامہ محمد شکیل ثانی نے کورس کے شرکاء کو اسناد پیش کیں۔ پروگرام میں تاحیات رفاقت حاصل کرنے والے احباب کو بھی اسناد دی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر علامہ محمد شکیل ثانی نے عالم اسلام، پاکستان کی سلامتی اور تحریک منہاج القرآن کے رفقاء کی خوشحالی کی دعا کرائی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top