منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام عید ملن پارٹی و ختم گیارہویں شریف

منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) کے زیر انتظام عید الاضحی کی شام مورخہ 26 اکتوبر 2012 کو جامع مسجد المصطفیٰ پر عظیم الشان عید ملن پارٹی وختم گیارہویں شریف کی محفل کا انتظام کیا گیا۔ جاپان میں عید الاضحی، جمعۃ المبارک اور گیارہویں شریف ایک ہی دن تھے جس سے یہ دن خاص اہمیت حاصل کرگیا۔ ایک ہی دن میں کم وبیش10 تاحیات رفیق بنے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے احمد سعید بھٹی، بلال الرحمن، محمد افتخار، احمد حسنین بھٹی، محمد ادریس(ہانڈی ریسٹورنٹ)، امانت علی، طلال احمد، سکندر علی شامل ہیں۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حضرت حسین خان نے حاصل کی جبکہ احمد سعید بھٹی، محمد وقاص علی اور محمد سعید نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ محمد انعام الحق(صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن، جاپان) نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو منہاج القرآن کے عظیم کارواں میں شامل ہوئے ہیں، رفیق بنے ہیں، آج ہی اپنی زندگیوں کو بدل ڈالیں اوراسلام کے سچے خادم بن جائیں اور دین اسلام کے فروغ کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں۔

حافظ محمد یعقوب نے گیارہویں شریف کا ختم پڑھا، علامہ محمد شکیل ثانی نے دعا کرائی۔ اختتام پر درود وسلام پڑھا گیا اور تمام احباب کو عشائیہ پیش کیا گیا۔ محمد انعام الحق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب پروگرام کے انعقا د پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top