ملتان : سیاست نہیں ریاست بچاؤ کنونشن

مورخہ 06 دسمبر 2012ء کو پاکستان عوامی تحریک ملتان کے زیراہتمام منہاج الحسن ماڈل سکول لطف آباد میں ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ کنونشن‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کنونشن میں خصوصی شرکت سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک پنجاب محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ اور نائب ناظم جنوبی پنجاب چوہدری قمر عباس دھول نے کی۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اظہر شاہ، ڈائریکٹر منہاج الحسن ماڈل سکول علامہ محمد عمرحیات الحسین، ناظم تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید راؤ عظمت علی، پرنسپل منہاج پبلک سکول کوٹ عباس شہید راؤ محمد سعید اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملتان سے عہدیداران و کارکنان سمیت دیگر احباب شامل ہیں۔

کنونشن کا آغاز دن 03:00 بجے تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد صدر پاکستان عوامی تحریک راؤ وقار احمد نے کنونشن میں شریک تمام افراد کو خوش آمدید کہا اور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا، کلمات استقبالیہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کرپٹ نظام انتخاب کے ہوتے ہوئے آئندہ پچاس الیکشن بھی ملک میں تبدیلی نہ لا سکیں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کسی سیاسی اور مذہبی جماعت سے کوئی مخالفت نہیں ہے کیونکہ انکا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو ظالمانہ نظام انتخاب سے نجات کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینا ہوگا۔

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک پنجاب محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ریاست بچانا ہے، اس لئے طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ہم ملک میں پرامن طریقے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ عرب ریاستوں میں آنے والی تبدیلی کسی فرد یا حکمران کے خلاف تھی مگر ہماری جنگ کرپٹ نظام انتخاب سے ہے کیونکہ ہم نے دیکھ لیا ہے کہ اس نظام سے ملک میں کبھی بھی مثبت تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ ہم صرف چہرے نہیں کلاس بدلنا چاہتے ہیں، کیونکہ عوام ہر مرتبہ نئے چہروں کو دیکھ کر امیدیں قائم کر لیتے ہیں مگر ایک سال گزرنے کے ساتھ ہی انکے اندر مایوسی کی لہر پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

اس کنونشن میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملتان کی قیادت کرتے ہوئے سید وقاص بخاری اور محمد جنید خان نے بھی ساتھیوں کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کو کامیاب بنانے میں راؤ سجاد حسین قادری، راؤ محمد احسن جاوید اور راؤ شکیل جمیل نے بھرپور کردار ادا کیا۔

کنونشن کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top