بغیر اصلاحات کے انتخابات غریب عوام کے ساتھ فراڈ ہوں گے: ابرار رضا ایڈووکیٹ

پٹرول کی قیمتوںمیں ہوشربا اضافہ عوام کو بے موت مارنے کی سازش ہے۔
حکمران پانچ سالوں میں غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے: ابرار رضا ایڈووکیٹ

اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما ابرار رضا ایڈووکیٹ نے پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران پانچ سالوں میں غریب عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد ضلعی سیکرٹریٹ میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے ہنگامی اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں، انہوںنے کہاکہ ہمارے پڑوسی ملک انڈیامیں بھی پٹرول کی قیمتیں کم ہیں لیکن پاکستان کے حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہین اور سارا بوجھ غریب عوام ڈالتے ہیں۔

ابرار رضا ایڈووکیٹ نے حج کی فیس میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حکمران ہندو ہونے کے باوجود وہاں کے مسلمانوں کو حج کے لئے سہولیت مہیاکرتے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں نے اس سال حج کی فیس میں 60 ہزار سے زائد اضافہ کر کے عازمین حج کے لئے مشکلات میں اضافہ کر دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس ملک میں انقلاب ہی تمام مسائل کاحل ہے۔ مرکز اور پنجاب کے حکمران مک مکا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پٹرول کی قیمتوں اور حج کی فیس میں اضافہ سے مک مکا کا کھیل کھل کر سامنے آگیا ہے، اگر حقیقی اپوزیشن ہوتی تو آج حکمران عوام پر پٹرول بم نہ گراسکتے۔ انہوں نے کہا کہ 17 مارچ کو ڈاکٹر طاہرالقادری لیاقت باغ میں کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے اپنے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بغیر اصلاحات کے ہونے والے انتخابات کسی صورت قبول نہیں ہوں گے 62,63 پر عمل درآمد کا انکار کرنے والے ازخود اس آرٹیکل پرپورا نہیں اترتے اس لئے 62,63 کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top