ایبٹ آباد: پاکستان عوامی تحریک کا اے آر وائی نیوز کے حق میں احتجاجی ریلی

مورخہ: 29 اگست 2013ء

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 28 اگست کو اے آر وائی نیوز کے حق میں پریس کلب ایبٹ آباد سے MCB چوک تک پرامن نکالی گئ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری راجہ وقار احمد نے کی۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن احمد نواز انجم، ضیاء الرحمان ضیاء، حاجی شمریز خان جدون، ہارون خان جدون، ملک طاھر محمود اور شیخ آصف محمود بھی شریک تھے۔

 

مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ اے آر وائی نیوز پے مقدمہ درج کرنا صحافت کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ اے آر وائی نیوز نے ملک بچانے کے لیے جو حق کی آواز بلند کی ہے وہ قابل فخر ہے، لہذا حکومت اپنے رویے پہ نظرثانی کرے اور دہشت گردوں کی پشت پناہی سے اپنے دامن کو محفوظ رکھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top