حضرت امام حسین کے عمل سے صبر و رضا، استقامت اور قربانی کے عظیم رویوں نے جنم لیا۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظلم سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عظیم درس دیا

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غم حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے ایمان کا حصہ ہے اسے کسی ایک مسلک کیلئے مختص کرنا درست نہیں ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام امن، سلامتی اور محبت کے رجل عظیم ہیں جبکہ یزید بدی، دہشت گردی، ظلم اور استحصال کا نمائندہ تھا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظلم سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عظیم درس دیا۔ کربلا کے میدان سے حسینیت اور یزیدیت کے مثبت اور منفی دو نظریات کا اجراء ہوا اور قیامت تک یزیدی فکر کے نمائندے شکست سے دو چار ہوتے رہیں گے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کی بیعت سے انکار کر کے قیامت تک کی انسانیت کو پیـغام دیا کہ اصولوں پر قربان ہو جانے والا ابد تک زندہ رہتا ہے اور وقت کا آمر بظاہر جیت کر بھی ہار جاتا اور قیامت تک لعنت اسکا مقدر بنا دی جاتی ہے۔

وہ گزشتہ روز منہاج القرآن علماء کونسل اسلام آباد کے عہدیداران کے وفد سے ضلعی سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ احسان قادر، علامہ صدیق بٹ، علامہ شمریز اعوان، قاری منہاس و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یزیدنے اسلام کی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش کی جو امام حسین علیہ السلام کو گوارہ نہ ہوا اور انہوں نے اپنے خاندان کی قربانی دے کر اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے عمل سے صبر و رضا، استقامت اور قربانی کے عظیم رویوں نے جنم لیا اور آج ساری انسانیت ان مثبت رویوں سے فیض یاب ہورہی ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام آج غیر مسلموں کیلئے بھی اتنے ہی معزز ہیں جتنے مسلمانوں کیلئے، ایسا اس لیے ہے کہ انہوں نے اپنے عمل سے انسانیت کا سر فخر سے بلند کردیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top