کارنر میٹنگ تحریک منہاج القرآن یونین کونسل ڈھپئی تحصیل نور پور

مورخہ 12 نومبر 2013ء بروز منگل بعد از نماز عصر تحریک منہاج القرآن تحصیل نور پور کی میٹنگ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ ماہی میں ہوئی۔ جس میں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے تمام فورمز کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کا ویڈیو خطاب سنوایا گیا۔ میٹنگ کے اختتام پر ابو داؤد شاہ صاحب امیر تحریک پاکپتن شریف نے لوگوں کو 1 کروڑ نمازیوں کی تیاری کے حوالہ سے بریفنگ دی اور لوگوں کی طرف سے اُٹھائے جانے والے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔ حاضرین نے ڈاکٹر صاحب کے خطاب کو سراہتے ہوئے کروڑ نمازیوں میں شامل ہونے عہد کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Admissions Open Minhaj University Lahore
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top