جاپان: روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ سب سے پہلے تاجدار کائنات (ص) نے مواخات مدینہ کے موقع پر دیا۔ علامہ شکیل ثانی

پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 04 اپریل 2014 کو ذوالفقار علی بھٹو(شہید) کی برسی منائی گئی جس میں منہاج القرآن جاپان کے عہدیداروں کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی۔ منہاج القرآن جاپان کے چودھری شاہد رضا، سائیں سلیم شیرو، محمد فیصل ملک اور دیگر عہدیداران علامہ شکیل احمد ثانی کی قیادت میں ٹوکیو پہنچے۔

ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد انیس نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد جاپان کی مختلف سیاسی ومذہبی اور سماجی شخصیات نے تقریب سے خطاب کیا جن میں سائیں سلیم شیرو، چودھری شاہد رضا، مرزا خلیل بیگ(صدر کشمیر کونسل)، نعیم الغنی آرائیں(صدر PPP جاپان) ، معروف کالم نگار طیب خان، پاکستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری الطاف غفار، اور مولود کمیٹی کے چیئرمین نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی علامہ محمد شکیل ثانی(ڈائریکٹر اسلامک سنٹر جاپان) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کانعرہ اسلام کا نعرہ ہے، سب سے پہلے ریاست مدینہ کے قیام کے وقت مواخات مدینہ قائم فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ نعرہ دیا اور مہاجر کو انصار کا بھائی بناکر بنیادی ضروریات زندگی کا عملی نمونہ پیش کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو کافر قرار دے کر حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ثبوت دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرجیالے پاکستان کی بقا چاہتے ہیں تو آج کے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دینا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے لانگ مارچ میں ثابت کردیا کہ وہ آج کے دور کے عوامی قائد ہیں اور ہزاروں لوگ ان پر جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top