لاہور یوتھ کنونشن

مورخہ: 18 جون 2006ء
رپورٹ:۔ اشتیاق حنیف مغل ٹاؤن سطح پر تنظیم سازی کے بعد لاہور کی نئی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ یوتھ لیگ اور موومنٹ کی بحالی کے بعد دونوں فورمز کے کام کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پورے ملک میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں لاہور میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی کا عمل جاری تھا۔ الحمدللہ گزشتہ ایک ماہ کے مسلسل دورہ جات کے بعد لاہور کے تمام ٹاؤنز کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ لاہور کی ٹیم کی تشکیل اور یونین کونسل سطح تک کام کے فروغ کے لیے مورخہ 2006 - 06 - 18 کو مرکزی سیکرٹریٹ پر لاہور بھر کے کارکنان کا یوتھ کنونشن انعقاد پذیر ہوا جس میں تمام ٹاؤنز کے نمائندگان اور کارکنان نے شرکت کی یوتھ کنونشن میں لاہور کی تنظیم سازی کی گئی اور تمام کارکنان کی تائید کیساتھ درج ذیل تنظیم مکمل کر لی گئی۔

محترم میاں کامل قیوم ناظم یوتھ لاہور

محترم شہزادہ زبیر احسن گیلانی نائب ناظم یوتھ لاہور

محترم ساجد ندیم گوندل صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور

محترم محمد عمران بھٹی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور

محترم توقیر احمد اعوان نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور

محترم محمد امجدڈار سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور

محترم بدیع الزمان ایڈوکیٹ نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور

افتخار احمد ناصر سیکرٹری یو نیورسٹیز اینڈ کالجزلاہور

مرکزی ناظم یوتھ محترم ساجد محمود بھٹی نے تمام ذمہ داران سے حلف لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے ناظم میاں کامل قیوم نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم لاہور کو تحریک کا قلعہ بنا دیں گے۔ تمام یونین کونسلز میں یوتھ کی تنظیمات قائم کر لی جائیں گی۔ محترم اشتیاق حنیف مغل کوآرڈینیٹر یوتھ لاہور کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں یوتھ کا کام انتہائی بہتر ہوا ہے۔ یوتھ کے تحت میلاد فلوٹ اور عوامی دستخط مہم کی وجہ سے یوتھ کو ایک بھرپور اٹھان ملی ہے۔ ان شاء اللہ اس کے ثمرات سمیٹنے ہونگے۔ لاہور یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم محترم ساجد محمود بھٹی نے کہا کہ لاہور وہ ضلع ہے کہ جس طرح کا رنگ اپناتا ہے پورے پاکستان پر اس کے اثرات ہوتے ہیں۔ لاہورمیں 30 لاکھ کے قریب نوجوانوں کے اخلاق اور کردار کوسنوارنے کے لئے منظم جدوجہد کرنا ہوگی۔

پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری محترم جی ایم ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم نے ہمیشہ نوجوانوں کو اہمیت دی ہے اور اس وقت ہماری تحریک میں 60 فیصد سے زیادہ نوجوان شامل ہیں۔ انہوں نے نو منتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی قائدین میں سے محترم اشتیاق چوہدری، محترم بلال مصطفوی، محترم شعیب مغل اور محترم بلال منصور نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top