جاپان: منہاج القرآن کی معراج مصطفیٰ کانفرنس میں فلپائنی نوجوان کا قبول اسلام

مورخہ: 05 مئی 2016ء

ٹوکیو: منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ معراج مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شریک فلپائنی نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا، جسے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی کلمہ پڑھایا اور اس کا اسلامی نام محمد عمر رکھا۔ محفل کے شرکاء نے نومسلم نوجوان کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی کا کہنا تھا کہ نومسلم افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد اسلام کی حقانیت کا بیّن ثبوت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں منہاج اسلامک سینٹرز قائم کر کے نوجوان نسل کو اسلام کے حقیقی پیغام سے روشناس کروایا ہے۔ انہوں نے نومسلم کی استقامت کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top