آسٹریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یومِ آزادی کی تقریب

مورخہ: 14 اگست 2016ء

ویانا: منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام یومِ آزادی پر اتوار کے روز جشنِ آزادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت حاجی ملک امین اعوان نے کی جبکہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے عہدیداران اور کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت و نعتِ رسولِ مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ محمد نعیم رضا قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ عبیر اعوان اور محمد سفیان نے ملی ترانے پیش کیے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے راہنماء ملک زبیر اعوان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قیامِ پاکستان کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران قیامِ پاکستان کے مقاصد سے روگردانی کرچکے ہیں۔ پاکستان کی خوشحالی، امن و سلامتی اور محفوظ مستقبل کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ اس موقع پر 70 ویں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک و ملت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب کے انعقاد اور انتظام و انصرام میں عمران علی مغل، عمیر الطاف، بلال احمد، حاجی نسیم ملک، وقار علی، شاہد علی رضا، چوہدری اشفاق اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دیگر کارکنان بھرپور نے حصہ لیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top